Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14ہزار سال پہلے استعمال ہونے والے اسلحہ کی تشکیل نو

 واشنگٹن..... واشنگٹن ایجنسی کے ماہرین آثار قدیمہ نے 14ہزار سال پہلے شکاریوں کے زیر استعمال مہلک اسلحہ کو دوبارہ شکل دینے کی کوشش کی ہے۔ یہ 3قسم کے اسلحہ تھے جو اس وقت کے شکاری استعمال کیا کرتے تھے۔ اس اسلحہ سے وہ مختلف جانوروں کا شکار کیا کرتے تھے ۔10ہزار سال سے 14ہزار سال تک کے لوگ آج کے لوگوں سے زیادہ ہوشیار تھے۔ وہ یہ سمجھتے تھے کہ کس طرح اور کس ہتھیار سے شکار انکے ہاتھ آسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ شکاری کو اس بات کا بھی علم تھا کہ کونسا شکار کس اسلحہ سے کیا جائے او رکس طرح وہ اس کے ہدف تک پہنچے گا۔ اس دور کے اسلحہ کی جو باقیات ملی ہیں ۔ انہیں دیکھ کر دوبارہ انکی تشکیل کی گئی۔ ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ ، ایشیا میں اس زمانے کے ہتھیاروں پر بھی تحقیق کی ہے۔
 
 
 

شیئر: