کولمبو۔۔۔مالدیپ کے جلاوطن اپوزیشن رہنمامحمدنشید نے گزشتہ روزصدارتی انتخابات میں حصہ لینے کاعزم ظاہرکیاہے۔ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف فوجداری مقدمے کوکالعدم قراردیدیاہے اورکہا کہ اسکے پیچھے سیاسی مقاصدکارفرماتھے ۔فیصلے کے ایک روزبعدکولمبومیں گفتگوکرتے ہوئے ملک کے پہلے جمہوری طورپرمنتخب صدرکاکہناتھاکہ میں انتخابات لڑسکتاہوں اورلڑوں گا،ہمیں جامع آزاداورشفاف انتخابات جومکمل طورپرعالمی نگرانی میں ہوں، کیلئے ضروری طریقۂ کاروضع کرناہوگا۔