Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ کا باغی عرب لڑکا گرفتار

تبوک...تبوک پولیس نے باپ کے باغی بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ تبوک پولیس کے ترجمان کرنل خالد الغبا ن نے بتایا کہ ایک عرب شہری نے السلیمانیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کا بیٹا باغی ہوکر گھر سے فرار ہوگیا ہے۔پولیس نے ایک نوجوان کو صدر دفترکی طرف آتے ہوئے دیکھا جس کے ہاتھوں میں 3بیگ تھے ۔ شبے کی بنیاد پر اسے روکا گیا ۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ وہ باپ کا باغی ہے ، عمر 24برس ہے اور گھر سے فرار ہے۔ اسے حوالات میں بند کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔
 

شیئر: