Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کرنے والے برمی کو قید اور کوڑوں کی سزا

جدہ.... جدہ میں فوجداری کی عدالت میں ایک لڑکی، ایک نابالغ اور 13بچوں کی آبرو ریزی کرنے والے برمی شہری کو 1500کوڑوں ،قید اور مملکت سے بیدخلی کی سزا سنادی،نیزشراب پینے پر اُسے مزید80کوڑے لگائے جائیں گے۔ پبلک پراسیکیوٹر نے برمی کو ”ھد حرابہ“ سزادینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے تحت اسے سر قلم کرکے میدان عام میں لٹکایا جانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فوجداری کی عدالت کا کہناہے کہ برمی کو جو سزا سنائی گئی ہے وہ صرف سلطانی حق سے تعلق رکھتی ہے۔ نجی حق کا فیصلہ ابھی نہیں کیاگیا۔ برمی شہری نے 1435ھ کے اواخر میں اغوا کی متعد د وارداتیں کی تھیں۔ یہ وارداتیں جدہ کے متعدد محلوں میں کی گئی تھیں۔ وہ کئی دن تک اپنے شکار پر نظر رکھ کر اغوا کیا کرتا تھا۔ غیر سعودی بچہ نظرآتا تو اسے چاول، چینی ، گوشت وغیرہ اشیاءدیکر رجھا لیتا تھا۔ جبکہ سعودی بچوں کو مفت کھلونے اور سائیکلیں یہ کہہ کر دیتا کہ مجھے بچوں کی خدمت کرنا اچھا لگتا ہے۔
 

شیئر: