Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فرم نظر نہ آنے والی شمسی روف ٹائلز اور دیواری بیٹریاں فروخت کریگی

کیلیفورنیا .... مشہور صنعتی اور تجارتی کمپنی ٹیسلا نے جلد ہی اپنے بنائے ہوئے ایسی شمسی ٹائلز کی فروخت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو بظاہر نظر نہیں آئیگی تاہم اسکے ساتھ ہی وہ ایسی طاقتور دیواری بیٹریاں بھی بنا رہی ہے جنہیں امریکہ کے 800ہوم ڈپو اسٹورز میں لگایا جائیگا۔ اس منصوبے کا ابتدائی کام سال رواں کی پہلی ششماہی میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسا کامیاب تجربہ کر دکھایا ہے جسکی مدد سے گھروں کو شمسی توانائی کی فراہمی نہ صر ف آسان ہوجائیگی بلکہ یہ اتنی آسانی سے ہوگا کہ بظاہر نظربھی نہیں آئیگا۔ واضح ہو کہ آجکل استعمال ہونے والے بہت سے سولر پینل کام تو کرتے ہیں لیکن دور ہی سے پتہ چل جاتا ہے کہ وہ اتنی نفاست سے نہیں بنائے اور لگائے گئے جتنی ضرورت تھی۔ کمپنی کا کہناہے کہ اس نے جو نظر نہ آنے والی شمسی ٹائلز تیار کی ہیں اسکی تنصیب اور دیواری بیٹریوں کی تنصیب دونوں کامو ںکے لئے مفت سروسز بھی فراہم کریگی۔ بلومبرگ نے اس حوالے سے جو خبر جاری کی ہے اسکا کہناہے کہ ٹیسلا کمپنی گھروں میں روشنی کی دستیابی کو زیادہ دیرپا اور قابل اعتماد بنانے کے دوسرے منصوبوں پر بھی کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ٹیسلا بنیادی طورپر ایک متبادل توانائی والی کمپنی ہے۔ جہاں تک دیواری بیٹریوں کا تعلق ہے تو ٹیسلا نے اسکے ڈسپلے کیلئے 12فٹ اونچے اور 7فٹ چوڑے بورڈز کا استعمال شروع کردیا ہے۔ جیسے ہی یہ منصوبہ 6ماہ پورے کریگا ملک کے بقیہ 2200اسٹورز میں بھی انہیں استعمال کیا جائیگا۔ ٹیسلا کے اس سولر پاور سسٹم کی قیمت 10ہزار سے 25ہزار ڈالر تک ہوگی جبکaہ دیواری بیٹریاں 7ہزار ڈالر میں دستیاب ہونگی۔

شیئر: