Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کی قانونی جدوجہد کو کچلا جا رہا ہے ، پاکستان

اسلام آباد... صدر مملکت ممنون نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو ہماری غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ حاصل رہے گی تاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق یہ دیرینہ مسئلہ پر امن طریقے سے حل ہو سکے۔ یومِ یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ امر تشویش ناک ہے کہ کشمیر کے عوام کی قانونی جدوجہد کو کچلنے کے لئے ہندوستانی فوج دہشت گردی،سنگین جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہیں۔عالمی برادری کی مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔اس مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ دریں اثناءوزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ عالمی برادری ہند پر انسانی حقوق کے منشورکے احترام کےلئے دباو ڈالے۔کشمیر میں پیلٹ گن کے سفاکانہ استعمال سے 200 سے زائد افراد بشمول معصوم بچے اور خواتین اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ۔ پاکستان مظالم کے شکار اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے جلد حل کو یقینی بنایا جائے جو خطہ کے امن اور ترقی کےلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہند نے انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمشنر اور او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کی ٹیم کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہند بہت کچھ چھپا رہا ہے ۔کشمیریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کیا جارہا ہے جس کی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

شیئر: