بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر بارودی سرنگیں
ڈھاکا...بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر بارودی سرنگ پھٹنے سے بنگلہ دیشی کسان دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا۔ میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں۔ اس کا مقصد بنگلہ دیش میں مقیم لاکھوں روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس آنے سے روکنا ہے۔ حکام کے مطابق سرحدی گاﺅں کے کسان کی گائے نو مینز لینڈ میں داخل ہوگئی تھی۔ اسے واپس لانے کی کوشش میں کسان بارودی سرنگ کی زد میں آگیا۔واضح رہے کہ میانمار میں فوجی آپریشن اور پرتشدد واقعات کے بعد لاکھوں روہنگیا مسلمان نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ دنوں ممالک کے مابین معاہدے کے تحت پناہ گزینوںکی بتدریج واپسی کویقینی بنایاجارہا ہے۔