Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد...پاکستان نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے2 شہریوں کی ہلاکت پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز ایل او سی کے نیزہ پیر، نکیال اور کریلا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور 2 شہریوں کی ہلاکت پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔مراسلے میں کہا گیاکہ ہندکی جانب سے رواں سال میں اب تک 190 مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں۔ ہندوستانی اشتعال انگیزیاں بڑھ رہی ہیں۔ نئی دہلی سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

شیئر: