534764غیر قانونی تارکین گرفتار
ریاض.... مشترکہ فیلڈ فورس نے 26صفر 1439ھ سے لیکر 17جمادی الاول 1439ھ تک مملکت بھر میں چھاپے مار کر اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے5 لاکھ34 ہزار764 تارکین گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق 3لاکھ59ہزار748 اقامہ قوانین، ایک لاکھ 24ہزار161 محنت قوانین اور 50ہزار855سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پکڑے گئے جبکہ 7670 درانداز پکڑے گئے۔ ان میں 70فیصدیمنی، 28فیصد ایتھوپین اور 2فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے جبکہ 480سعودی عرب سے سرحد پار کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو سفر اور رہائش کی سہولت کی فراہمی میں ملوث 1067سعودی شہری گرفتار کئے گئے۔