خمیس مشیط پر میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا
ریاض .... سعود ی فضائیہ نے یمن کے علاقے سے خمیس مشیط پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا۔ حالیہ ایام کے دوران حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آبادی کو نشانہ بنانے والے میزائل حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔