جنادریہ میں ”ائمہ اور بادشاہ“ اوپیرا
ریاض...جنادریہ میلے کے ڈائریکٹر جنرل سعود الرومی نے واضح کیا ہے کہ امسال جنادریہ میلہ ”ائمہ اور بادشاہ“ کے عنوان سے پہلا اوپیرا پیش کریگا۔ اس کا تصور پہلی ، دوسری اور تیسری سعودی ریاست کے تعارف پر مبنی ہوگا۔ یہ تھیٹر کی شکل میں ڈرامے ، غنا اور رقص کا مجموعہ ہوگا۔ اسکے بول شہزادہ بدر بن عبدالمحسن نے ترتیب دیئے ہیں۔ موسیقی یاسر ابو علی نے ترتیب دی ہے جبکہ محمد عبدو ، عبدالمجید عبداللہ، راشد الماجد، رابح صقر ، ماجد المہندس اور راشد الفارس فنکار اوپیرا پیش کرینگے۔ اوپیرا کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں۔