Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کو کچلنے والے امریکی کو سزا

ریاض .... ایک امریکی عدالت نے جولائی 2017ءکے شروع میں سعودی طالب علم حسین آل حمزہ کو کچلنے والے امریکی شہری کو 27ماہ قید کی سزا سنادی۔ آل حمزہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا تھا۔ امریکی شہری نے اقبال جرم کرلیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سزا بہت کم ہے جبکہ قاتل عادی مجرم ہے اور اس نے انسپکٹرز کیساتھ تعاون بھی نہیں کیا تھا۔ اس نے غلط معلومات دی تھیں، جان بوجھ کر جھوٹ بھی بولا تھا۔ انکا یہ بھی کہناہے کہ امریکی نے مقدمے کی سماعت کے دوران اظہار ندامت جھوٹ موٹ ہی کیا۔
 

شیئر: