Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارٹون چینلز پر جنک فوڈ کے اشتہارات پر پابندی

نئی دہلی۔۔۔۔بچوں کو پیزا، برگر، کولڈ ڈرنک جیسے جنک فوڈ سے بچانے کیلئے حکومت نے کارٹون چینلز پر جنک فوڈ کمپنیوں کے اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کردی۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے یہ اسکیم مرتب کی۔ لوک سبھا میں راٹھور نے بتایا کہ کوکا کولا ، نیسلے سمیت 9کمپنیوں نے کارٹون چینلز پر اشتہارات نہ دینے کی حکومت کو یقین دہانی کرائی۔وزارت صحت اور فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ ز آف انڈیا کی جانب سے جنک فوڈ کے اشتہارات کے سلسلے میںقواعدو ضوابط مرتب کئے جارہے ہیں۔کمپنیوں کو قائل کیا جارہا ہے کہ وہ مصنوعات کی پیکنگ پر نمک اور شکر کی مقدار کا معیارتحریر کریں ۔ڈاکٹر ز اور فوڈ انسپکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈائٹ کوک ہو یا کوئی اور اس جیسی مشروب ،بچوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔واضح ہو کہ کوکا کولا نے ڈائٹ کو ک بچوں کیلئے منع کررکھی ہے۔

شیئر: