جمعہ 9فروری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے عکاظ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ ارکان شوریٰ ہلال احمر کے گراؤنڈ کی گئیں فضائی ایمبولینسوں کی بحالی کے فیصلوں پر 2ہفتے بعد بحث کرینگے، شوریٰ پر کڑی نکتہ چینی کا رد عمل
٭ لندن اسٹاک ایکسچینج نے سعودی آرامکو کے 5فیصد حصص کے اندراج کیلئے اپنے قاعدے ضابطے تبدیل کردیئے
٭ یمن کی سرکاری فوج صنعا ء کو حوثیوں سے آزاد کرانے کیلئے 48کلو میٹر کے فاصلے پر
٭ تعلیم کا طرز تبدیل کرنے کیلئے 600اساتذہ کو تعلیمی وظائف پر 10سے زیادہ ممالک روانہ کیاگیا، سعودی وزیر تعلیم
٭ ایران نے حزب اللہ کے کیمپوں میں سعودی دہشتگردوں کو تربیت دی ، سعودی پبلک پراسیکیوشن
٭ القاعدہ ،داعش سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
٭ کانگریس کی رکنیت کا انتخاب لڑنے کیلئے امریکی اہلکار سعودی آرامکو سے مستعفی
٭ سعودی خاتون کے قتل میں ملوث 4پاکستانیوں کے سر قلم
٭ کتے کو سڑک پر گھسیٹنے والے شہری پر 30ہزار ریال جرمانہ
٭ 2018ء سعودی عرب کی زیر قیادت مشر ق وسطیٰ میں سرمایہ کاری کیلئے بہتر ین سال
٭ 2برس کے دوران مکانات کیلئے 500ارب ریال کا بجٹ مختص کردیا گیا، وزیر آباد کاری