Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورت میں مسلم خواتین کا احتجاج،صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

    نئی دہلی- - - -  سورت کی خواتین نے  شریعت میں مداخلت کیخلاف احتجاج کیا ہے  ۔ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھی بھیجا۔ جمعیت علمائے سورت گجرات کے زیر اہتمام احتجاج کرتے ہوئے مسلم خواتین ام طلحہ، افروز خاتون اور مہہ جبیں نے  الزام لگایا کہ صدر جمہوریہ ہند تین طلاق بل کی حمایت کرکے مسلم خواتین اور شریعت اسلامیہ کی توہین  کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ان خواتین نے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب میں تین طلاق بل کو مسلم خواتین کیلئے تحفہ قرار دینے پر اظہار نارا ضی کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاء  میں کسی بھی قسم کی حکومتی مداخلت ناقابل برداشت قرار دیا۔

شیئر: