Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سادگی پسند ہے، زیورات نہیں پہنتی ،عفت رحیم

اداکارہ عفت رحیم نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی  میں کچھ اصول اور ضابطے متعین کر رکھے ہیں اور ٹائم ٹیبل کے مطابق ہر چیز وقت پر کرنے کی عادی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سادگی زیادہ پسند ہے اس لئے زیورات نہیں پہنتی البتہ اپنے ذاتی استعمال کیلئے جو بھی چیزیں خریدتی ہوں وہ ہمیشہ برانڈڈ کمپنیز کی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی سے ڈراموں میں کام کرتی ہوں جو کردار مجھے اچھا لگتا ہے تو میں اس کو کرنے میں تامل نہیں کرتی۔ اس وقت بھی میری ڈرامہ سیریل آن ایئر ہے۔ انہوںنے کہا کہ دولت ، شہرت نے میرا دماغ آسمان پر نہیں پہنچایا بلکہ مجھ میں پہلے سے زیادہ انکساری پیدا ہوگئی ہے۔ 
 

شیئر: