بیجنگ..... جنوب مغربی چین میں 6500 فٹ کی بلندی پر ایک پل تیار کیا گیا ہے۔ جس کا فرش شیشے کا ہے۔ یہ پل ایک شہر کو دوسرے شہر سے ملاتا ہے۔ وہاں گزشتہ سال بھی اسی قسم کاایک پل تیار کیا گیا تھا جو صرف 1800فٹ اونچائی پر تھا۔ اس پل پر بیک وقت 80افراد چل پھر سکتے ہیں۔ یہ پل 6494طویل ہے۔ اس پر 1.1ملین پونڈ کی لاگت آئی ہے اور یہ سیچوان میں ایک شہر کو دوسرے شہر سے ملانے کے کام آئیگا۔ یہ 2.5میٹر چوڑا ہے اوراس کے فرش پرشیشے کی 3تہیں بچھائی گئی ہیں۔