جدہ ..... محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی حفاظت کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ منگل کو جدہ اور مکہ مکرمہ میں بارش کا نہیں بلکہ گرد و غبار کا امکان ہے ،عکاظ اخبارنے محکمہ موسمیات کے ترجمان کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ محکمہ کے کنٹرول روم میں موسمی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ منگل کو جدہ اور مکہ مکرمہ میں بارش کا امکان نہیں ۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں نہیں بلکہ افواہیں ہیں جن پر توجہ نہ دی جائے ۔