Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18ویں صدی کا لباس،ملبوس عامر خان،فلم ”ٹھگس آف ہندوستان“

بالی وڈ اداکار عامر خان تاریخی فلم ”ٹھگس آف ہندوستان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اگرچہ باقاعدہ طور پرفلم کی پہلی جھلک تاحال جاری نہیں کی گئی تاہم سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لیک ہوئی ہیں جن میں عامر خان کی تصاویر بھی ہیں۔کترینہ کیف کی انٹرنیٹ پروائرل تصاویر میں انہیں سنہرے رنگ کے لباس میں دیکھا گیا جبکہ عامر خان کو 18 ویں اور 19 ویں صدی میں برصغیر میں پہنے جانے والے ملبوسات میں دیکھاگیا۔ فلم کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ اس کی کہانی مقبول ہالی وڈ سیریز پائریٹس آف دی کریبیئن سے متاثر ہے تاہم فلم کی ٹیم ایسے الزامات کو مسترد کرچکی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ قابل ذکر ہیں۔ٹھ
 

شیئر: