Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لودھراں میں ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری

لودھراں... قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ تحریک انصاف کے علی خان ترین اورمسلم لیگ (ن) کے پیراقبال شاہ میں مقابلہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا علی بیگ سمیت 7 آزاد امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔ یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقہ 154 میں رجسٹر ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 2 ہے۔ کل 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔امن و امان کے لئے پولیس اور رینجرز کے ساتھ فوج بھی تعینات ہے۔
 

شیئر: