Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور میں 476جوڑوں کی اجتماعی شادی

کانپور۔۔۔۔۔دلوں کے رشتوں میں نمائش نہیں ہونی چاہئے پانی طرح پیسے شادی میں  بہانے کے بجائے معاشرے کے غریب افراد کی مدد کرنی چاہئے۔ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں کام آنے کے جذبے کے تحت حکومت نے شادی پروگرام شروع کیا جس کا مقصد ریاست کے تمام اضلاع میں لوگوں کو فضول خرچی سے بچا کر اجتماعی شادی منعقد کرانے اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔کانپور دیہات میں 467 جوڑوں کیلئے 166.60لاکھ روپے کی مدد سے ضلعی سطح پر اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 12جوڑے اقلیتی طبقے کے تھے جن کا نکاح  پڑھا یا گیا۔7بیوہ اور ایک مطلقہ جوڑے نے بھی دوبارہ شادی کی۔اس موقع پر 10ہزار روپے کا سامان ہر جوڑے کو اور بیوہ و مطلقہ کو 6ہزار روپے کا سامان دیا گیا۔ واضح ہو کہ ہر جوڑے پر 35ہزار روپے خرچ کئے جانے تھےجس میں سے 20ہزارروپے  لڑکی کےاکاؤنٹ میں اور 25ہزارروپے بیوہ ومطلقہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے جائیں گے۔شادی کی تقریب میں ضلع مجسٹریٹ پولیس کپتان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور شادی شدہ جوڑوں کو مبارکباد دی۔

شیئر: