Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلٹس ڈگریاں فروخت کرنیوالے 7سعودی گرفتار

دمام .... باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن نے” آئی ای ایل ٹی ایس “میں جعلسازی کرنے والے 7سعودی شہریو ںکو جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ مکالموں کے ریکارڈ سے پتہ چلا کہ 7میں سے ملزم اول نے 1.677ملین ریال لیکر 129ڈگریاں دلوائیں۔ ایک ڈگری پر 13ہزار ریال وصول کئے گئے۔ پبلک پراسیکیوشن نے اسے 10برس قید اور 10لاکھ ریال سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب ایک شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ اسکا ایک واقف کار 13ہزار ریال لیکر یہ ڈگری فروخت کررہا ہے۔

شیئر: