Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لودھراں ضمنی الیکشن،ن لیگ آگے

 لودھراں...قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو تحریک انصاف کے امیدوار پر برتری حاصل ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں 166 پولنگ اسٹیشن کے نتائج سامنے آگئے۔ ن لیگ کے امیدوار اقبال شاہ 56 ہزار 201 ووٹ لے کر پہلے اور تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین 41 ہزار 566 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔علی خان ترین تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے ہیں۔

شیئر: