جدہ :ہیروئن کے اسمگلر کا سرقلم
جدہ.... مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایشیائی اسمگلر کا سر قلم کر دیا گیا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے شوکت داﺅد سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی تھی جس پر عدالت نے قانون کے مطابق مجرم کا سرقلم کرنے کا حکم صادر کر دیا ۔ وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے شوکت داﺅد خان کا سرقلم کر دیا ۔ واضح رہے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے ۔