فلمیں مجھے خود منتخب کرتی ہیں،شاہ رخ
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی وڈ میں کبھی فلم تلاش نہیں کی بلکہ فلمیں خود انہیں منتخب کرتی ہیں۔حال ہی میں آٹو ایکسپو2018 میں شاہ رخ خان نے اپنے کام اور فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر اداکار کا فلم کے انتخاب کا اپنا معیار ہوتا ہے لیکن مجھے فلم خود منتخب کرتی ہے۔بالی وڈ میں 25 سال گزرجانے کے بعد شاہ رخ خان نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ میں نے کبھی اچھی فلم تلاش نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 15 برسوں سے بطور پروڈیوسر بالی وڈ میں فرائض انجام دے رہاہوں۔ ان سے ”پیڈمین“جیس فلموں کے حوالے سے پوچھا گیا تو شاہ رخ نے کہا کہ ہر اداکار کے فلمیں منتخب کرنے کا الگ انداز ہوتا ہے، اسے جو موضوع ٹھیک لگتا ہے وہ اسی حساب سے فلموں میں کام کرتا ہے۔