Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ کے دمکا ضلع میں جیپ حادثہ، 8افراد ہلاک

    نئی دہلی۔۔۔۔جھارکھنڈ کے دمکا ضلع میں جاما تھان علاقہ کے لگلا گاؤں کے قریب پیر کو علی الصباح بھاگلپور سے اخبار کے بنڈل لے کر دمکا جارہی جیپ موڑھ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکرپل سےنیچے  گر گئی- حادثے میں  ڈرائیور سمیت8افراد ہلاک اور2 شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جیپ سے نکال کر دمکا کے صدر اسپتا ل میں داخل کرایا جبکہ ہلاک شدگان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ پولیس نے  رپورٹ درج کرکےحادثے کی بابت تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: