Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہلال کیلئے ولید بن طلال کا عطیہ

جدہ....شہزادہ ولید بن طلال نے نئے اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر الہلال کلب کو 20لاکھ ریال کا عطیہ پیش کردیا۔ الولید بن طلال الہلال کلب کے اعزازی ممبر ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ ترکی آل الشیخ نے سعودی کلبز کی مدد کی اپیل کی تھی۔ الہلال کلب نے حال ہی میں اپنے نئے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔ولید بن طلال نے کہا کہ اس مناسبت سے میں 20لاکھ سعودی ریال الہلال کلب کو عطیہ کررہا ہوں۔ وہ الہلال اور امارات کی العین ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے پہنچے تھے۔ ان کے ہمراہ اہل خانہ اور انکی ورکنگ ٹیم بھی تھی۔
 
 

شیئر: