Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 7 پلس کی تفصیلات لیک‎

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس میں نوکیا 7 پلس اسمارٹ فون متعارف کروایا جائے گا۔ فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، انڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگاپکسل اور 13 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون میں کوئیک چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ فون کی قیمت سے متعلق کوئی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
اسے بھی پڑھیں :جرمنی میں سفر کی مفت سہولیات کی فراہمی کی تجویز

شیئر: