یورپی یونین کی کرائسز منیجمنٹ کی سربراہ الحاجہ لحبیب نے جمعے کو شام اور ہمسایہ ملکو ں کے لیے 235 یورو کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد یورپی یونین کے کسی سینیئر عہدیدار کا پہلا دورہ دمشق ہے۔
مزید پڑھیں
یہ دورہ فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے دورے کےدو ہفتے بعد ہوا ہے۔
شامی انتظامیہ کے نئے سربراہ احمد الشارع سے ملاقات کے بعد دمشق میں پریس کانفرنس سے خطاب میں الحاجہ لحبیب نے کہا’ یہاں شام اور ہمسایہ ملکوں کےلیے 235 ملین یورو کی انسانی امداد کے ایک نئے پیکیج کا اعلان کرنے آئی ہوں۔‘
انہوں نے کہا ’یہ فنڈنگ بنیادی ضروریات جیسے شیلٹر، خوراک ، صاف پانی، تعلیم، ہیلتھ کیئر اور ہنگامی حالات میں معاون ثابت ہوگی۔‘
لبنان سمیت ہمسایہ ملکوں نے گزشتہ برسوں کے دوران لاکھوں شامیوں کو پناہ دی ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی انتظامیہ شام کے تمام علاقوں تک انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے غیرمحدود اور محفوظ رسائی کو یقینی بنائے گی۔‘
ان کا کہنا تھا’ ہم شام کا روشن مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے ہمیں قانون کی حکمرائی انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا تحفظ دیکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ اپنی بات چیت کو تعمیری قرار دیا۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شام پر یورپی ممالک کی پابندیوں میں نرمی کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
توقع ہے پیر27 جنوری 2025 کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا جائے گا۔