Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سجدے کی حالت میں یمنی کی روح پرواز کرگئی

ریاض ... ایک 55سالہ یمنی کارکن عبدو غندل سجدے کی حالت میں اللہ کو پیارا ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر اس کی کہانی وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق یمنی شہری 22جمادی الاول 1439ھ کو ریاض کی الغرابی مسجد پہنچا۔ اس نے تاخیر سے آنے والوں کو عصر کی نماز پڑھاناشروع کی۔ تیسری رکعت کے سجدے میں گیا تو اٹھ نہ سکا۔ نمازیوں نے کھنکھار کر اسے خبردار کرنے کی کوشش کی۔ انہیں پتہ نہیں تھا کہ انکے امام کی روح سجدے کی حالت میں پرواز کرچکی ہے۔ شناساﺅں کا کہناہے کہ وہ ایک عام مزدور تھا البتہ اپنی رشتہ دار یتیم لڑکیوں کی کفالت کا بیحد خیال رکھتا تھا۔ غالباً اللہ تعالیٰ نے اس کے اسی عمل کو قبول کرتے ہوئے عبادت کی حالت میں اسے اپنے پاس بلایا۔

شیئر: