Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی تعمیر نو کیلئے 30ارب ڈالر جمع

ریاض .... کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الصباح نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی گروپ عراق کے سلسلے میں دو ٹوک پالیسی کا عزم ظاہر کرچکا ہے۔ 30ارب ڈالر عراق کی تعمیر نو کیلئے جمع ہوچکے ہیں۔سعودی عرب 1.5ارب ڈالر لگائے گا۔ عراق کے حکمراں سعودی سرمایہ کاروں کو ترغیبات فراہم کررہے ہیں۔ بغداد کے گورنر ڈاکٹر ریاض العضاض نے کہا ہے کہ انکی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی آرزو مند ہے۔ عراقی حکومت چاہتی ہے کہ سعودی سرمایہ کار خصوصاً بغداد اور عموماً پورے ملک میں سرمایہ لگائیں۔
 
 

شیئر: