Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی سے انکار پرنوجوان نے تیزاب پھینک دیا

جے پور۔۔۔۔راجستھان کی راجدھانی جے پور کے جھوٹواڑہ علاقے میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سرراہ لڑکی پر تیزاب ڈال دیا جس سے 2لڑکیوں سمیت خود بھی جھلس گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر سنجے اگروال سمیت اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اورتیزاب سے زخمی ہونیوالے تینوںافراد کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں لڑکیاں 25سے 30فیصد تک جھلس گئی ہیں۔ایس ایچ او نے بتایا کہ سیکر کے محبوب نامی نوجوان کی دوستی کا سلسلہ پروین سے گزشتہ 5برس سے جاری تھا۔ اس نے کئی مرتبہ لڑکی سے شادی کرنے کی بات کہی لیکن اُس کے مسلسل انکار سے دلبرداشتہ ہوگیاتھا۔پروین اپنی سہیلیوں کے ساتھ ہائپر مال جارہی تھی کہ راستے میں محبوب نے اس پر تیزاب ڈال دیا جس سے پروین اور اس کی ایک سہیلی بری طرح جھلس گئی۔ اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوگیا۔پولیس اس بات کاسراغ لگا رہی ہے کہ لڑکے نے تیزاب کہاں سے لایا ؟پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: