Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تتکال ٹکٹ پر ملے گا 100فیصد ریفنڈ

نئی دہلی۔۔۔۔۔ٹرین میں سفر کرنیوالے اب تتکال (فوری) ٹکٹ پر بھی 100فیصد ریفنڈ لے سکتے ہیں۔ ریلوے نے 5شرائط پر تتکال ٹکٹ پر 100فیصد رقم کی واپسی کا انتظام کیا ہے۔ اس کے تحت کاؤنٹر اور ای ٹکٹ دونوں پر ریفنڈ ملے گا۔ نئے ضابطے کے مطابق ٹرین کے ابتدائی اسٹیشنوں پر 3گھنٹے دیر سے آنے پر روٹ ڈرائیور نہ ہونے، بورڈنگ اسٹیشن سے ٹرین کے نہ جانے اور بوگی میں خرابی پیدا ہونے یا بکنگ والے کوچ میں مسافر کو جگہ نہ ملنے پر مسافر 100فیصد رقم واپس لے سکیں گے۔ اگر مسافر کو نچلے درجے میں سہولت مہیا کرائی جاتی ہے تو ریلوے درجہ بندی کے حساب سے فرق کے ساتھ تتکال کا چارج واپس کیا جائیگا۔سی پی آر او ، این ای آر سنجے یادو نے بتایا کہ ان شرائط کی بنیاد پر مسافروں کو تتکال ٹکٹ پر پوری رقم واپس کرنے کیلئے نئے رولز بنائے گئے ہیں۔

شیئر: