لکھنؤ۔۔۔۔ریاست کے پولیس سربراہ اوپی سنگھ نے کہا کہ پولیس کے ہر شعبے کی تکنیک کو عام آدمی تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ریلوے پولیس (جی آر پی )بھی’’ یوپی 100‘‘کے ساتھ تال میل پیدا کرکے جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ کرے تاکہ ریل مسافربھی یوپی 100پر کال کرکے جی آر پی سے مدد لے سکیں۔ اس موقع پر اے ڈی جی آر پی بی کے موریہ نے محکمہ سے متعلق امور کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹرین میں سفرکرنیوالوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی بندوبست کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے پولیس سربراہ کو اطمینان دلایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ریل جرائم پر قابو پانے کیلئے جرائم پیشہ عناصرکوجی آر پی صرف پلیٹ فارم یا ٹرین میں نہیں بلکہ ان کے ٹھکانوں کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگا کر گرفتار کیا جارہا ہے۔