Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: آرا میں دھماکہ،ایک زخمی ،علاقے میں خوف و ہراس

آرا۔۔۔۔بہار کے ضلع آرا میں پراسراد دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع کے مطابق جین دھرم شالے میں5افراد بنگال سے آکر ٹھہرے جہاں وہ بڑی دہشتگردانہ کارروائی انجام دینے کا پروگرام بنا رہے تھے ۔ان کے ساتھی نے جیسے ہی بیگ کھولا اس میں دھماکہ ہوگیا جس سے موقع پر موجود مبینہ دہشتگرد زخمی ہوگیاـ ،اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق دھرم شالے میں ٹھہرے ہوئے پانچوںدہشتگردشہر میں بڑا حملہ کرنیوالے تھے ۔ ان کے بیگ میں دھماکے نے شہر کو بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا لیا۔

شیئر: