Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر اسکول وین پر فائرنگ،ڈرائیور ہلاک

  راولپنڈی ..کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ بٹل سیکٹر میں اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہندوستانی فوج کی طرف سے ایل او سی پر شہریوں کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنانے کا غیر اخلاقی سلسلہ جاری ہے۔ بٹل سیکٹر میں اسکول بچوں کو لے جانے والی وین کو نشانہ بنانا جنیوا کنونشن اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔ فوجی ترجمان نے فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے وین ڈرائیور کی تصاویر بھی جاری کیں۔ وین میں سوار ایک طالبہ نے بتایا وین ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

شیئر: