مئیزو ای 3 کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
مئیزو کمپنی اگلے ماہ ای 3 اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔ فون کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، 18:9 ایسپیکٹ ریشو ، ہیلیو پروسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 32/128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگاپکسل اور 20 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے جائیں گے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی سائیڈ پر جگہ دی جائے گی۔ فون اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا اور اس میں 3300 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کو کالے ، گولڈ اور نیلے رنگ میں متعارف کروایا جائے گا۔