Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشانہ ہمیشہ سیاستدان رہے ہیں،سعدرفیق

 لاہور.... وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ بغیر ثبوت غیر اخلاقی ریمارکس قبول نہیں۔ نشانہ ہمیشہ سیاستدان رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں ہی کی مرہون منت ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صادق اور امین کے فتوے دینے والوں کی اپنی صداقت مسلمہ ہونی چاہیئے۔ مارشل لا لگانے والوں کو کوئی سزا نہیں ملی۔، تمام وزرائے اعظم کو ایک سے الزامات پر بدسلوکی کر کے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت کا فیصلہ سیاسی جماعتیں ہی کریں گی۔ مائنس ون فارمو لے کی سوچ رکھنے والوں کو قوم نے بار بار مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی محاذ آرائی ریاست کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ پرہیزگاری کے لبادوں میں لپٹے بد دیانت ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ 

شیئر: