Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون کے ذریعے پیزا صارف کو پہنچا دیا گیا

آکلینڈ ۔۔۔۔نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ ایک ڈرون کے ذریعے گرما گرم پیزاصارف کو پہنچائی گئی۔فاسٹ فوڈ کی ایک چین نے ڈرون ڈلیوری سروس شروع کردی ہے۔ ایک چھوٹے سے ڈرون میں جی پی ایس لگا ہوا ہے جس کی مدد سے وہ صارف تک پہنچتا ہے اور صرف 10منٹ میں سامان اس کے گھر پہنچا دیتا ہے۔گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈان میج نے کہا کہ صارفین کے گھر ڈرون کی مدد سے فاسٹ فوڈ پہنچانے کے نتیجے میں وقت بچتا ہے ، ٹریفک کی گنجانی اور سگنل پر کھڑے ہونے کی کلفت نہیں ہوتی اور محفوظ طریقے سے سامان پہنچ جاتا ہے۔اس وقت ہم نے کامیابی سے جوسامان پہنچایا وہ اس بات کا بڑا ثبوت ہے اور ہمیںیہ سنگ میل پار کرنے پر خوشی ہے۔

شیئر: