ملکہ برطانیہ کی جگہ کون ؟خفیہ مشورے شروع
لندن۔۔۔دولت مشترکہ کے ممالک کے سینیئر رہنمائوں نے ملکہ برطانیہ کے بعد نئے تخت نشین کی تلاش کے لیے خفیہ صلاح مشورے شروع کردئیے ہیں۔لندن میں دولت مشترکہ کے سینیئر ممبران نے ایک دن کی طویل میٹنگ کی ہے جس میں ملکہ برطانیہ کے گزرجانے کے بعد نیا بادشاہ منتخب کرنے کے بارے میں مشورے کئے گئے۔پرنس چارلس 1953سے تخت نشینی سلسلے کے موروثی وارث نہیں ہیں۔بعض ممالک پرنس چارلس کی تخت نشینی کے بعد کسی اور کو دولت مشترکہ کا سربراہ دیکھنا چاہتے ہیں۔