ریاض ..... ورلڈ گولڈ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے۔ کونسل نے دنیا بھر میں سونے کے محفوظ اثاثوں کی نئی رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ 98ممالک پر مشتمل ہے۔ رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سونے کے 322.9 ٹن ذخائر کا مالک ہے۔ یہ عرب ممالک میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔ امریکہ 8.133.5ٹن محفوظ ذخائر کا مالک بن کر پوری دنیا میں اول نمبر پر آگیا ہے۔کونسل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ماہ رواں کے شروع میں سونے کے محفوظ ذخائر 33790.8ٹن ہوچکے ہیں۔ امریکہ پہلے، جرمنی دوسرے،اٹلی تیسرے نمبر ہے، روس کا نمبر چھٹا ہے جس کے پاس 1838.8ٹن سونا ہے۔ چین پانچویں نمبر پر ہے جس کے پاس 1842.6ٹن سونا ہے۔