Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں

سڈنی.... دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں اور اس لحاظ سے امریکا دنیا میں پہلے نمبر ہے۔اسکائی نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ امریکی جیلوں میں 22 لاکھ قیدی موجود ہیں جو پوری دنیا کی جیلوں میں بند کل قیدیوں کی تعداد کا 20 فیصد ہے۔ امریکی جیلوں میں جتنے لوگ قید ہیں ان کی تعداد امریکہ کی 15یاستوں کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ امریکہ میں 102 سینٹرل جیل، ایک ہزار 719 ریاستی جیل، دو ہزار 259 جیلیں نوجوانوں کے لئے مخصوص ہیں اور3 ہزار 228 مقامی اور تارکین وطن کے لئے مختص ہیں۔ دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق سالانہ 12 ملین افراد جیلوں میں جاتے اور رہا ہوتے ہیں ۔ امریکہ کی 31 ریاستوں میں تاحال پھانسی کی سزا دی جاتی ہے۔امریکہ عدالتی نظام میں قومی ، نسلی تفریق اور عدم مساوات کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سفید فام امریکی شہریوں کے مقابلے میں سیاہ فام امریکی شہری کہیں زیادہ جیلوں میں قید ہوتے ہیں۔ امریکی حکومت دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے زیادہ ارتکاب کرنے والی حکومت ہونے کے باوجود دنیا بھر میں انسانی حقوق کا سب سے زیادہ ڈھنڈھورا پیٹتی ہے۔انسانی حقوق کی پامالی کی ایک بڑی مثال ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، سماجی عدم مساوات اور نسلی امتیاز اور تفریق ہے۔

شیئر: