Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چولستان جیپ ریلی:مشاق ڈرائیور صاحبزادہ سلطان کی برتری

چولستان :یہاں منعقدہ جیپ ریلی میں ڈرائیوروں نے خوب مہارت دکھائی، پری پیڈ کیٹگری میں صاحبزادہ سلطان سب سے پہلے منزل پر پہنچے۔چولستان جیپ ریلی کے تیسرے روز 220 کلومیٹر طویل ریس میں کھلاڑیوں کی مشاقی اور تیز رفتاری شائقین کی توجہ کا مرکز رہی،ریس میں شامل صاحبزادہ سلطان سب سے پہلے فنشنگ پوائنٹ پر پہنچے۔دفاعی چیمپیئن نادر مگسی کہتے ہیں کہ تھائی لینڈ، کینیڈا اور انگلینڈ کے ڈرائیورز نے بھی ریلی میں حصہ لیا۔ چولستان جیپ ریلی میں اسٹاک کیٹگری کے انعقاد میں خواتین ڈرائیورز بھی تیز رفتار ڈرائیونگ کے جوہر دکھا’یں گی۔ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات 18 فروری کو تقسیم کئے جائیں گے۔

شیئر: