Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف:گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان میں آگ لگ گئی

طائف: طائف میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے مکان میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایک شخص کا چہرہ جھلس گیا جبکہ اس کی بیوی بھی زخمی ہوگئی۔
مزید پڑھیں:30ہزار فٹ سے گرد وغبار کی تصویر
 محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل ناصر الشریف نے بتایا کہ واقعہ النزہہ محلے میں آج ہفتہ کو صبح پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ 
مزید پڑھیں:ماہی گیری کے مشغلے کا احیا
مکان میں رہائش پذیر شخص گیس سلنڈر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے جھلس گیا جبکہ دھویں کی وجہ سے اس کی بیوی کا دم گھٹ گیا۔ آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا۔ 
 

شیئر: