نئی دہلی .... تری پورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے بعد مرکزی حکومت کی توجہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار دینے اور صنعت کو فروغ دینے پر ہوگی جو بی جے پی کے انتخابی وعدے کے مطابق ہو گا۔ بی جے پی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تینوں ریاستوں میں روزگار ایک بڑا انتخابی ایشو رہےگا اور دیگر ریاستوں پر بھی توجہ دی جائےگی۔