Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک شہریوں کے کوائف جمع کرنے سے گریز کرے،بلجیم

برسلز۔۔۔بلجیم کی ایک اعلیٰ عدالت نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ فیس بک کو شہریوں کے کوائف جمع کرنے سے روک دیا۔ہفتہ کوبلجیم  کی عدالت عظمیٰ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سماعت ہوئی۔دوران سماعت فاضل ججز نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ فیس بک کو عام شہریوں کے ذاتی کوائف جمع کرنے سے منع کر دیا ۔عدالتی ریمارکس میں کہا گیاہے کہ اگر کوائف جمع کرنے کا سلسلہ روکا نہ گیا تو فیس بک انتظامیہ کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عدالت نے پرائیویسی کمیشن کے فیصلے کو بحال رکھتے ہوئے واضح کیا کہ کوائف صرف شہریوں کی رضامندی سے ہی جمع کئے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عدالت کے فیصلے پر تاخیر سے عمل کرنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر فیس بک کو 3 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :داعش کے 100برطانوی جنگجو ئوں کی واپسی کا خدشہ

شیئر: