ملک اور الدوری کپ کے ہر میچ میں 2 کاریں
ریاض ...اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ”ملک کپ“ اور ”الدوری کپ“ کے میچو ںکے شائقین کو قرعہ اندازی کے ذریعے 2گاڑیاں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ شائقین کو تمام میچ مفت دکھائے جائیں گے۔ سیکریٹری اسپورٹس اتھارٹی رجاءاللہ السلمی نے ”ایکشن یا دوری“ پروگرام کے میزبان سے رابطہ کرکے کہا کہ ہر میچ میں شائقین کو 2گاڑیاں انعام میں قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی۔ عملدرآمد اگلے میچ سے ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹیڈیم میں درجہ دوم کی نشستوں سے شائقین ملک کپ اور دوری کپ کے سارے میچ مفت دیکھ سکیں گے۔ کوئی ٹکٹ نہیں ہوگا۔