Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7دن کے بچے کی اوپن ہارٹ سرجری

لندن۔۔۔ برطانیہ میں 7دن کے بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب ہو گئی۔اوپن ہارٹ سرجری کے عمل سے گزرنے والے ننھے معصوم کی والدہ ایمی روبوٹس کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اسکے بچے لیو کے دل میں 4 قسم کی بیماریاں موجود ہیں جس کی زندگی بچانے کیلئے اس کی فوری طورپر اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے۔ماں کا کہنا ہے کہ پیدائش کے بعد7 دن تک اس کا بچہ نہیں رویا، ساتویں دن جب اسے ڈاکٹروں کے حوالے کیا گیا تو وہ رو دیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بھی رونے کا مقام تھا۔ میں بہت بے چین تھی اور اپنے آنسو کئی ہفتے تک نہیں روک سکی۔ بچے کو سینٹ مائیکل پرسٹول ہسپتال میں داخل کیا گیا اور وہاں اس کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب کافی بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پائپ لائن کے راستے اسلحہ ا سمگل کرنے کی سازش ناکام

شیئر: