برازیل میں کافی کی پیداوار میں اضافے کا امکان
ماہرین کا کہناہے کہ سیزن 2018-19 کے دوران برازیل کی کافی کی پیداوار60 کلوگرام کے 59.15 ملین بیگز رہنے کا امکان ہے جو ایک ریکارڈ پیداوار ہوگی۔ حال ہی میں جاری کردہ ایک جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ آئندہ سیزن کے دوران برازیل کی روبسٹا کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 15.53 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جو سیزن 2017-18 کی پیداوار 11.08 ملین بیگز سے 40 فیصد زیادہ ہے۔اربیکا کافی کی پیداوار 43.62 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جو سیزن 2017-18 کی پیداوار 37.09 ملین بیگز سے 18 فیصد زیادہ ہوگی۔انھوں نے کہا کہ برازیل کے مقامی ماہرین کے اندازکے مطابق سیزن 2018-19 کے دوران کافی کی ملکی پیداوار 60.7 ملین بیگز رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭