سوئس وزیر خزانہ نے جنادریہ میلے میں کیا دیکھا؟
ریاض ...سوئٹزرلینڈ کے وزیر خزانہ نے سعودی قومی ثقافت کے ترجمان جنادریہ میلے 32کا دورہ کیا۔ انکے ہمراہ مملکت میں متعین سوئس سفیر بھی تھے۔ سوئٹزرلینڈ کے وزیر نے مسجد الحرام کا ماڈل اور سعودی عرب کے پہلے وزیر خزانہ کا دفتر بھی میلے میں دیکھا۔ انہیں اس موقع پر یادگاری تحفہ بھی دیا گیا۔ انہوں نے میلے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ ہوتے رہنا چاہئے۔